ابنا: تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن "عزت الرشق" نے اعلان کیا ہے کہ سینٹرل افریقہ میں مسلمانوں کے خلاف وسیع پیمانے پر جرائم انجام دیئے جارہے ہیں اور ان وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت اور سینٹرل افریقہ میں مسلمانوں کے دفاع میں عربی و اسلامی برادری کا سست رویہ ناقابل توجہیہ ہے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن "عزت الرشق" نے مزید کہا کہ سینٹرل افریقہ میں مسلمانوں کا قتل عام ، انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہے۔ یادرہے کہ سینٹرل افریقہ میں انتہا پسند گروہ "بالاکاھا" نے اس ملک میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ اقدامات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور اب تک سیکڑوں مسلمانوں کو اس علاقے میں قتل کیا جاچکا ہے۔
.......
/169